لاہور: ایم 4 خانیوال کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے،کار ڈرائیور کو اچانک نیند آنے سے حادثہ پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں موٹروے پولیس ایم 4 خانیوال کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں کار اور مزدا میں ٹکر ہوئی اور حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
ترجمان موٹروے نے بتایا کہ کار ڈرائیور کو اچانک نیند آنے سے حادثہ پیش آیا تایم موٹروے پولیس اور ریسکیو اداروں نے امدادی کارروائیاں کی اور جاں بحق افراد کو موٹروے پولیس نے ڈی ایچ کیو خانیوال منتقل کردیا گیا ہے۔
یاد رہے لاہور میں ڈیفنس کے علاقے میں کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری تھی، حادثے میں موٹرسائیکل سوار سہیل اور ذیشان جاں بحق ہوگئے تھے۔
حادثے کا مقدمہ درج کر لیا گیا تاہم کار ڈرائیور کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔
یہ افسوسناک واقعہ 20 ستمبر کو تھانہ ڈیفنس سی کی حدود میں پیش آیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


