لاہور: امین پورہ میں 4 افراد سیوریج نالے میں ڈوب گئے، ریسکیو ورکرز نے سیوریج ڈرین سے ایک شخص کی لاش نکال لی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق امین پورہ میں سیوریج ڈین میں 4 افراد کے ڈوبنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، ایک شخص کی لاش جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے،
سیوریج نالے میں جو چار افراد ڈوبے میں ان میں ماموں اور بھانجہ بھی بھی شامل ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
اہلخانہ نے بتایا کہ ریسکیو اطلاع ملنے کے 2 گھنٹے بعد پہنچی، ریسکیو اہلکاروں کے پاس مشینری نہ ہونے سے تاخیر ہورہی ہے
گفتگو کرتے ہوئے اہلخانہ نے مزید بتایا کہ ریسکیو کےغوطہ خور گہرائی میں کارروائی نہیں کررہے، اسسٹنٹ کمشنر حالات کا جائزہ لینے کے بعد چلے گئے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


