لاہور‌: شیراکوٹ میں کارروائی،4دہشتگردہلاک،اسلحہ اور بارودی مواد برآمد -
The news is by your side.

Advertisement

لاہور‌: شیراکوٹ میں کارروائی،4دہشتگردہلاک،اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

لاہور: شیرا کوٹ میں حساس اداروں کی کارروائی کے دوران چار دہشت گرد مارے گئے، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تھانہ شیراکوٹ کے علاقے بند روڈ کے بدروگاؤں میں سات سے آٹھ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا گیا لیکن دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کردی جس پر جوابی فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ کا تبادلہ آدھے گھنٹے تک جاری رہا، جس کے دوران چار دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے جبکہ تین سے چار رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے.

ذرائع کے مطابق دہشت گرد کافی عرصے سے گاؤں میں رہائش پذیر تھے اور ان کا لوگوں سے میل ملاپ بھی بہت کم تھا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گرد آج علی الصبح قانون نافذ کرنے والے اداروں پرحملے کی حتمی منصوبہ بندی میں مصروف تھے، چاروں دہشت گردوں کی لاشیں میوہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دی گئیں جبکہ مفرور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں