جمعہ, جولائی 10, 2026
اشتہار

ریکارڈ میں خُرد بُرد پر 5 معروف فوڈ چینز کے آؤٹ لیٹس سیل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (15 جون 2026): پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ریکارڈ میں خُرد بُرد اور عدم ادائیگی پر 5 معروف فوڈ چینز کے آؤٹ لیٹس سمیت 14 مقامات سیل کر دیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطاب پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) کی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور آج لاہور ڈویژن میں بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے ریکارڈ میں خُرد بُرد کرنے اور ٹیکس کی عدم ادائیگی پر 14 مقامات سربمہر کر دیے۔

ترجمان پی آر اے کے مطابق سیل کیے جانے والے مقامات میں لاہور ڈویژن میں موجود 5 معروف فوڈ چینز کے آؤٹ لیٹس بھی شامل ہیں۔

کارروائیوں کے دوران کروڑوں روپے کی وصولی کی گئی اور متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔

پی آر اے کی ٹیموں نے ٹیکس گوشواروں میں جعلسازی پر بھاری جرمانے عائد کیے اور ٹیکس کی عدم ادائیگی پر راولپنڈی میں 10 پراپرٹی ڈیولپرز کے دفاتر بھی سیل کر دیے۔

چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی نے متنبہ کیا ہے کہ خلاف ورزی پر جرمانوں کی ریکوری کیلیے متعلقہ افراد بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں گے۔

یکم جولائی سے کون کتنا ٹیکس ادا کرے گا؟

اہم ترین

مزید خبریں