بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

لاہور : مین ہول میں گر کر معصوم بچہ جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سندر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں کھلے مین ہول میں گر کر پانچ سالہ بچہ گر کر جاں بحق ہوگیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا سختی سے نوٹس لے لیا۔

لاہور کے تھانہ سندر کی حدود میں ملتان روڈ پر واقع مراکہ کوارٹر میں 5 سالہ بچہ حسن گھر کے باہر بغیر ڈھکن کے کھلے ہوئے مین ہول میں گر گیا اہل محلہ دیکھتے ہی فوری اسے نکالنے کی کوشش کرنے لگے۔

محلہ داروں نے اپنی مدد آپ کے تحت تین سو فٹ دور آٹھویں گٹر سے بچے کو زخمی حالت میں نکالا بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا دوسری جانب اہل علاقہ ضلعی حکومت کی اس مجرمانہ غفلت کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔

علاقہ مکینوں کے مطابق کھلا مین ہول کافی عرصے سے خطرہ بنا ہوا تھا تاہم متعلقہ اداروں کی جانب سے اس کی مرمت یا کور کرنے کے لیے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مین ہول میں گر گر جاں بحق ہونے والے بچے کے والد نے تھانہ سندر میں کارروائی کیلئے درخواست دی۔

درخواست میں ہاؤسنگ سوسائٹی انتظامیہ اور کنسٹرکشن کمپنی کو فریق بنایا گیا ہے، بعد ازاں پولیس نے بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کی گرفتاری کےلیے چھاپے جاری ہیں۔

ایک اور واقعے میں چھانگا مانگا کے قریب افسوسناک واقعے میں تالاب میں ڈوب کر 4 بچے جاں بحق ہوگئے،دونوں واقعات پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ذمہ داران کا تعین کرکے کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یاد رہے کہ یہ افسوسناک واقعہ بھی ماضی کی طرح کھلے گٹر اور نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے باعث پیش آیا ہے، ملک کے مختلف شہروں میں ایسے المناک واقعات پہلے بھی رپورٹ ہو چکے ہیں۔

4 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں