پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

پنجاب میں 94 غیر قانونی اور جعلی یونیورسٹیاں، فہرست سامنے آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (2 اپریل 2026): ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے صوبہ پنجاب میں 94 غیر قانونی اور جعلی یونیورسٹیوں کی فہرست جاری کر دی۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی جانب سے پاکستان بھر میں جعلی یونیورسٹیوں اور غیر رجسٹرڈ کیمپسز کی نئی فہرست جاری کی گئی ہے۔ ان میں 94 ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں قائم ہیں۔

ایچ ای سی کی جاری فہرست میں پنجاب میں 94 ادارے اور یونیورسٹی کیمپس جعلی یا غیر رجسٹرڈ ہیں، جب کہ سندھ میں 35، آزاد کشمیر میں 4، خیبر پختونخوا میں 12، اور وفاقی چارٹر کے تحت 2 ادارے بھی غیر قانونی ہیں۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے طلبہ اور والدین پر زور دیا ہے کہ وہ داخلے سے قبل کسی بھی یونیورسٹی یا ڈگری پروگرام کی سرکاری ایچ ای سی لسٹ کے ذریعے تصدیق کر لیں تاکہ جعلی اور غیر قانونی اداروں کا شکار نہ ہوں۔

غیر قانونی/ جعلی یونیورسٹیوں، کیمپسز کی مکمل فہرست

کمیشن نے اس بات پر زور دیا کہ طلبہ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ صرف منظور شدہ اور رجسٹرڈ یونیورسٹیوں میں داخلہ حاصل کریں کیونکہ غیر رجسٹرڈ یا غیر قانونی اداروں کی ڈگریوں کو سرکاری ملازمت یا مزید تعلیم کے لیے تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں