12.4 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

لاہور: سعد رضوی اور دیگر رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں مذہبی جماعت کے سربراہ سعد رضوی اور دیگر رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں سعد رضوی اور دیگر رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ قتل اور اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمے میں سعد رضوی، اعجاز رسول اور محمد قاسم سمیت دیگر رہنما نامزد ہیں، مقدمہ پولیس افسر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ میں مظاہرین کے پتھراؤ سے پولیس کانسٹیبل افضل شہید ہوئے۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کا پرتشدد مظاہرین کیخلاف ایکشن شروع کرنے کا اعلان

سی سی پی او نے بتایا کہ مظاہرین کے تشدد اور پتھراؤ سے 74 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز بھی شامل ہیں۔

سی سی پی او کا کہنا ہے کہ مظاہرین کے خلاف مقدمات درج کرکے گرفتاریاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سے ایک مذہبی تنظیم کی جانب سے ملک بھر میں احتجاج اور دھرنے جاری ہیں جبکہ متعدد شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جس میں متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں