پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

لاہور: شادی کی تقریب میں فائرنگ سے لڑکی جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں مہندی تقریب میں فائرنگ سےلڑکی جاں بحق ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد کی شادی میں فائرنگ سے 16 سالہ لڑکی کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مناواں پولیس نے دولہے کے والد کو حراست میں لے لیا ہے جب کہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایس پی کینیٹ کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور ملزمان کو جلد تلاش کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ 2 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے مہندی کی تقریب میں فائرنگ کی تھی جس سے لڑکی موقع پر ہی دم توڑ گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں