The news is by your side.

Advertisement

لاہور میں بھتیجے نے چچا پر گولیاں برسا دیں

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے مغل پورہ میں جائیداد کے تنازع پر بھتیجے نے چچا پر گولیاں برسادیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے مغل پورہ میں جائیداد کے تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ سے چچا زخمی اور فائرنگ کی زد میں آکر 2 افراد جاں بحق ہوگئے، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ شخص اپنی برتنوں کی دکان پر بیٹھا تھا، بھتیجے موٹر سائیکل پر آیا اور اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر چچا جاوید زخمی ہوگیا اور اس کے دوست الیاس اور افتخار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولین کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ زخمی جاوید کو اسپتال میں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔

عینی شاہد کا کہنا ہے کہ ملزم موٹر سائیکل پر آیا پہلے اس کے دکان پر بیٹھے افراد پر فائرنگ کی اور پھر چچا پر بھی فائرنگ کرکے فرار ہوگیا۔

سی سی پی او لاہور نے ایس پی سول لائن سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں