لاہور: کینا ل روڈ پر تیز رفتار ٹرک انڈر پاس سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق،جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کےمطابق انڈر پاس پرٹرک داخلے کے ممنوع کا بورڈ لگا ہواتھا اس کے با وجود ڈرائیور نے غفلت برتتے ہوئے انڈر پاس سے گزرنے کی کوشش کی۔
انڈر پاس سےگزرنے کے نتیجے میں ٹرک کی چھت پر سوار 5 افراد میں سے 1 شخص علی رضا موقع پر ہی دم توڑ گیا۔جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں جناح اسپتال منتقل کر دیا۔
خیال رہےکہ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ٹرک کوتحویل میں لے لیا۔
مزید پڑھیں: لاہور میں ٹریفک حادثہ،4افراد جاں بحق
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے لاہور مال روڈ پر ون ویلرز کو بچاتے ہوئے کار کھمبے سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔