تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

لاہور، دوران ڈکیتی خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان گرفتار

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں ڈکیتی کے دوران خاتون کو شوہر کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں ڈکیتی کے دوران ملزم سجاد اور قاسم نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے متاثرہ میاں بیوی کو جان سے مارنے دکی دھمکیاں بھی دی تھیں۔

پولیس نے جیو فینسنگ اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروالیا گیا ہے، فرانزک رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائے گی۔

سی سی پی او عمر شیخ کا کہنا تھا کہ سفاک ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

مزید پڑھیں: لاہور: طالبہ کو زیادتی اور قتل کی دھمکیاں دینے والا ملزم ابشام گرفتار

واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور میں تھانہ سندر پولیس نے سوشل میڈیا پر لڑکی کو ہراساں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم ابشام اور اس کے والد عمران کو گرفتار کیا تھا۔

طالبہ نے ریپ اور قتل کی دھمکیاں دینے والے ابشام نامی لڑکے کو سوشل میڈیا پر بے نقاب کیا تھا ، متاثرہ لڑکی کا موقف تھا کہ ابشام 2016 سے تنگ کررہا ہے، مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

بعدازاں صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہورکو ملزمان کو پکڑنے کی ہدایات دی تھیں۔

Comments

- Advertisement -