اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

لاہور ایئرپورٹ پر مسافر کی جرابوں سے سونے کی 18 اینٹیں برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کی جرابوں سے سونے کی 18 اینٹیں برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے بتایا کہ کارروائی کے دوران دبئی جانے والے ایک مسافر شہزاد احمد کو مشکوک جان کر تلاشی لی گئی۔ دورانِ تلاشی مسافر کی جرابوں سے سونے کی 18 اینٹیں برآمد ہوئیں، جس کا وزن 2 کلوگرام سے زیادہ بتایا جا رہا ہے۔

اے ایس ایف حکام نے برآمد شدہ سونا اور ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا اور سونا ضبط کر کے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس بات کا پتا لگایا جا رہا ہے کہ اس نیٹ ورک میں اور کون کون سے لوگ ملوث ہیں۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں