دبئی جانے والے مسافر سےتیرہ کروڑ روپے کی غیر ملکی کرنسی برآمد -
The news is by your side.

Advertisement

دبئی جانے والے مسافر سےتیرہ کروڑ روپے کی غیر ملکی کرنسی برآمد

لاہور : حساس اداروں کی اطلاع پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی جانے والے مسافر سےتیرہ کروڑ روپے کی غیر ملکی کرنسی برآمدکرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق انٹیلیجنس ادارے نے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے 20 کروڑ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

مسافر ذیشان نصیر بٹ نجی ایئرلائن کی پرواز سے دبئی جارہا تھا ، مذکورہ مسافر اے ایس ایف ، کسٹمز اور اے این ایف کے کاونٹرز سے باآسانی کلیئر ہو نے کے بعد جہاز میں جا بیٹھا تھا ۔

 حساس اداروں کی اطلاع پرپرواز کی روانگی سے چند منٹ پہلے مسافر ذیشان نصیر بٹ کو حراست میں لیکراس کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس کے پاس سے چودہ لاکھ چون ہزار یورو ،پندرہ لاکھ اکانوےہزار درہم،دس ہزار امریکی ڈالر اور ڈھائی ہزاربرطانوی پاونڈ برآمد ہوئے ۔

ملزم کو مزید تفتیش کےلیے ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سیل کے حوالے کردیا گیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں