پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

لاہور ایئر پورٹ پر پی سی آر ٹیسٹس کے تنائج میں ہیرا پھیری یا کچھ اور؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کرونا وائرس کے پی سی آر ٹیسٹوں کے نتائج میں ہیرا پھیری کے شبہے کے بعد، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ٹیسٹس کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر موجود بین الاقوامی ایئر لائنز حکام سے کرونا وائرس کے پی سی آر ٹیسٹس کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔

اس مقصد کے لیے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے لکھے گئے مراسلے کی کاپی ایئرپورٹ مینیجر اور تمام بین الاقوامی ایئر لائنز اسٹیشن مینیجرز کو ارسال کردی گئی ہے۔

ایف آئی اے نے ریکارڈ سافٹ یا ہارڈ کاپی کی صورت میں طلب کیا ہے، طلب کردہ ریکارڈ ان مقامات سے متعلق ہے جہاں روانگی کے لیے پیشگی ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

مراسلے میں طلب کردہ ریکارڈ کی تفصیلات کیو آر کوڈ کے ذریعے چیک کرنے کا حامل ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کی ضروری کارروائی کے لیے ریکارڈ جب بھی ضرورت ہو، پیش کیا جائے گا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں