ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

لاہور میں چچا نے بھتیجے کو موت کے گھاٹ اتار دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں چنگڑاں میں لین دین کے تنازع پر چچا نے بھتیجے کو قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے تھانہ شاہدرہ کی حدود محلہ چنگڑاں میں لین دین کے تنازع پر چچا نے بھتیجے کو موت کی نیند سلا دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم شاہدد محمود نے 35 سالہ بھتیجے ذیشان کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چچا بھتیجے کے درمیان 15 لاکھ روپے کا لین دین کا تنازع چل رہا تھا، جائے وقوعہ سے گولیوں کے 21 خول مل گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔

شاہدرہ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بھائی نے لین دین کے تنازع پر سگے بھائی کو قتل کردیا تھا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا تھا۔

خیال رہے کہ پنجاب میں گزشتہ روز کے دوران لین دین کے تنازعات میں قتل کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اہم ترین

احمر کھوکھر
احمر کھوکھر
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

مزید خبریں