بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

لاہور میں مسلح افراد کی غنڈہ گردی، میک اپ کی دکان میں گھس کر بہیمانہ تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں مسلح افراد کی غنڈہ گردی کی ویڈیو وائرل ہوگئی، ملزمان نے دکان کے اندر گھس کر دکاندار کو مارا پیٹا، کاؤنٹر کے شیشے توڑ دیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب میں غیرقانونی اسلحہ رکھنے کےخلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے مگر آئے روز لوگوں پر تشدد کے واقعات دیکھنے میں آرہے ہیں، ملزمان نے غازی آباد میں کاسمیٹک شاپ کے مالک پر اسلحہ تانا اور اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

مذکورہ فوٹیج 16 روز قبل منظرعام پر آئی جس میں ملزم چاند اسلحہ سمیت دکان مالک کو تشدد کا نشانہ بنارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں پولیس اہلکاروں کا سپر اسٹور کے ملازم پر تشدد

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم دکان کے کاؤنٹر کے شیشے توڑتا ہے اور گالیاں دیتا رہا، فوٹیج میں دکان کے مالک کو ملزم کی منت سماجت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

لاہور:غازی آباد پولیس نے ملزم چاند کیخلاف 506 بی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے، ایف آر کا مدعی دکاندار ہے اور یہ مقدمہ 21 اکتوبر کو درج کیا گیا۔

پولیس نے تحقیقات کی تو ملزم کا موقف سامنے آیا کہ متاثرہ خاتون دکاندار سے میک اپ خریدنے گئی تھی، دکاندار نے اس ہراساں کیا جس کے بعد یہ دکاندار کو مارنے پیٹنے کا واقعہ پیش آیا۔

طالبعلم پر بدترین تشدد کے بعد ہیڈماسٹر نے اس کی پتلون میں بچھو ڈال دیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں