جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

محرم الحرام میں فوج اور رینجرز طلب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (8 جون 2026): پنجاب حکومت نے ماہ محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے لیے فوج اور رینجرز کو طلب کر لیا ہے۔

اسلامی ہجری سال کا آغاز ہونے میں چند دن باقی رہ گئے ہیں۔ ماہ محرم الحرام کے دوران صوبہ پنجاب میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے اور قیام امن کے لیے فوج اور رینجرز کے دستے طلب کر لیے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو صوبے میں پاک فوج اور رینجرز کی طلبی کے لیے مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے محرم الحرام کے پر امن انعقاد کیلئے خدمات سر انجام دیں گے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ پنجاب پولیس کی درخواست پر لکھا گیا ہے۔

مراسلے میں مجموعی طور پر صوبے کے 39 اضلاع میں فوج اور رینجرز کی 137 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔ ان میں پاک فوج کی 61 اور رینجرز کی 76 کمپنیاں شامل ہیں۔

اہم ترین

خواجہ نصیر
خواجہ نصیر
خواجہ نصیر اے آر وائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں اور صوبہ پنجاب کی سیاسی خبروں پر نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں