site
stats
پاکستان

لاہور: آرمی میوزیم کو عوام کے لیے کھول دیا گیا، آئی ایس پی آر

روالپنڈی: ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ لاہور کا آرمی میوزیم عوام کے لیے کھول دیا گیا جس کا مقصد عوام کو تاریخ سے متعلق معلومات اور صحیح آگاہی دینا ہے۔

پاک فوج کے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میوزیم کا افتتاح چند روز قبل آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کیا تھا تاہم اب اسے عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی میوزیم کو عوام کے لیے کھولنے کا مقصد تاریخ سے متعلق معلومات اور آگاہی دینا ہے، میوزیم میں تحریک آزادی کی تاریخ اور ورثے کو اجاگر کیا گیا ہے، میوزیم میں پیش کی جانے والی ثقافتوں کاعنوان’’قوم کی پیدائش نو‘‘ رکھا گیا ہے۔

لاہور میں عوام کے لیے کھولے جانے والے آرمی میوزیم میں قائد اعظم، فوج اور پاکستان کی جنگی تاریخ کے شعبے قائم کیے گئے ہیں جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور شہداء کے ناموں کے لیے علیحدہ شعبہ بنایا گیا ہے۔

میوزیم میں نشانِ حیدر گیلری، سیاچن پر زندگی، کشمیر سے متعلق اشیاء موجود ہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ میں ادا کیا جانے والا کردار، اس کی تشکیل اور پوری قوم کی کاشوں کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں ایک ویب سائٹ  بھی تیار کی گئی ہے۔

ویڈیو دیکھیں


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top