تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

"آپ سوچ کو ہتھکڑی سے نہیں دبا سکتے”

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسدعمر نے واضح کیا ہے کہ ہم نہیں چاہتےانتخابات سے پہلےعوام اور اداروں کےدرمیان اعتماد کو ٹھیس پہنچے، یادرکھیں کہ آپ سوچ کو ہتھکڑی سے نہیں دبا سکتے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ ضمنی انتخابات سے قبل ہی امپورٹڈ حکومت نے الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے پری پول دھاندلی شروع کردی ہے، غیرقانونی طور پر ووٹ کا اندراج بھی کیاجارہاہےجبکہ الیکشن شیڈٖول جاری ہونےکےبعد ووٹ کااندراج نہیں ہوسکتا۔

اسدعمر نے بتایا کہ ہزاروں ووٹ ایسے ہیں جن کا حلقے سے کوئی تعلق نہیں،الیکشن والے حلقوں میں ترقیاتی کام بھی کرائےجارہے ہیں، الیکشن شیڈول آجائےتو پھر تبادلےنہیں ہوسکتے، تبادلےبھی جاری ہیں، ملک میں آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، عید کے بعد ان اقدامات کیخلاف پٹیشن دائر کریں گے۔

پریس کانفرنس میں اسد عمر نے دعویٰ کیا کہ گھریلو خواتین کو فون آرہےہیں کہ باز آجاؤ، انہیں دھمکایا جارہا ہے کہ سوشل میڈیا پر یہ نہ لکھو، ایک بزرگ بیوہ خاتون کے گھر میں سادہ کپڑوں میں ملبوث لوگ پہنچ گئے اور ایک بزرگ بیوہ خاتون سے بچی کے اغواسے متعلق پوچھا گیا، واضح کردوں کہ آپ جتنا یہ کریں گے لوگ اور زیادہ بولیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اظہار رائے کا جواب طاقت اور ہتھکڑی سے نہیں ہوتا اور نہ ہی آپ سوچ کو ہتھکڑی سے نہیں دبا سکتے، اینٹ سے اینٹ بجانےوالےبھی ادھرہی ہیں، خواجہ آصف نےفوج پر تنقیدکی لیکن ان کوہتھکڑیاں نہیں لگیں، ان کو ہتھکڑیاں لگنےکی بجائےوہ وزیر دفاع بنے بیٹھے ہیں،عوام کی زبان کھل چکی ہے وہ دیکھ رہےہیں، دن دیہاڑے ایسا ہونے سےعوام کا اعتماد اٹھ رہا ہے۔

پریس کانفرنس میں اسد عمر نے کہا کہ اس وقت صحافی عمران ریاض کے ساتھ جورہا ہے اس کا ذکر نہ کروں تو زیادتی ہوگی، پورا پاکستان یہ تماشہ دیکھ رہا ہے، عمران ریاض کو ایک سے دوسری جگہ منتقل کیا جارہا ہے، اتنےدن بعد بھی تعین نہیں کیاجاسکا کیس کا دائرہ اختیارکہاں ہے؟ عوام کی زبان اور ذہن کھل چکے ہیں جو غلط ہے اس کوغلط بولا جائیگا، ایسا ہونے کے بعد جب تنقید ہوتی ہے تو لوگ اعترض کرتےہیں۔

Comments

- Advertisement -