جمعرات, جنوری 15, 2026
اشتہار

لاہور، اسپتال میں نومولود کو مارنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے شہر لاہور کے کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں نومولود بچے کو واش روم میں مارنے کی کوشش اسپتال کے عملے نے ناکام بنادی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں نومولود بچے کو واش روم میں مارنے کی کوشش اسپتال کے عملے نے ناکام بنادی، ماں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

کوٹ خواجہ سعید اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اکبر علی نے کہا ہے کہ ایک نوجوان لڑکی نے اسپتال آکر واش روم میں بچے کو جنم دیا، اس کے کپڑوں کو دیکھنے کے بعد جب پوچھ گچھ کی گئی تو لڑکی نے واش روم میں بچے کی پیدائش کا بتایا۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے ایک ماہ کا بچہ جاں بحق

ڈاکٹر اکبر علی کے مطابق اسپتال کا عملہ موقع پر پہنچا تو واش روم کے فلش کی ٹینکی میں نوزائیدہ بچہ پڑا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسپتال کے عملے نے بچے اور اس کی ماں کو فوری طبی امداد دی اور کارروائی کے لیے پولیس کو آگاہ کیا۔

ایم ایس اسپتال کے مطابق بچہ صحت مند ہے اور چھ خاندانوں نے بچے کو اپنانے کے لیے رابطہ کیا ہے تاہم بچہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو یا سوشل ویلفیئر کے ذریعے موذوں خاندان کے حوالے کیا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں