لاہور میں چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
واقعہ بادامی باغ، پیشے خان چوک پر پیش آیا جہاں چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں میں سب انسپکٹر عدیل اور ہیڈ کانسٹیبل اسد شامل ہیں جو تھانہ لاری اڈہ میں تعینات تھے۔
پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ابتدائی شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔


