منگل, ستمبر 8, 2026
اشتہار

گزشتہ روز پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے باپ بیٹا مقابلے میں ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے باپ بیٹا پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔

ملزمان نے گزشتہ روز سب انسپکٹر عدیل کو صلح کا کہہ کر بلایا اور گولیاں چلا دیں جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

سب انسپکٹر عدیل کی اطلاع پر کالعدم تنظیم کا فیضان مقابلے میں مارا گیا تھا، فیضان کے والد فیاض بٹ نے عدیل کو صلح کے بہانے بلایا اور فائرنگ کر دی۔

عدیل ہیڈ کانسٹیبل اسد کے ساتھ جیسے پہنچا تو فائرنگ کرتے ہوئے ملزمان فرار ہوگئے۔ شیخوپورہ پولیس نے پیچھا کیا تو راوی ریان میں مقابلہ ہو گیا جہاں ملزم باپ بیٹا موقع پر ہلاک ہو گئے جب کہ تیسرا ملزم طارق فرار ہو گیا۔

 شہید اہلکاروں کی لاہور میں نمازجنازہ ادا کردی گئی جس میں کور کمانڈر لاہور،آئی جی سمیت اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

لاہور میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں