منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

لاہور میں ایک اور پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب حکومت کی ہدایت پر لاہور بھر میں درختوں کی کٹائی اور تراش پر پابندی عائد کر دی گئی۔

ہارٹی کلچرایجنسی کے مطابق غیرمجاز طور پر کسی بھی درخت کی کٹائی سختی سے ممنوع ہے اور پیشگی تحریری اجازت کے بغیر درختوں کی پروننگ بھی نہیں کی جاسکے گی۔

درختوں کےتحفظ کیلئےخلاف ورزی پر قانون کےمطابق کارروائی ہو گی۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے راولپنڈی میں نرسنگ سینٹر آف ایکسی لینس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ صحت پنجاب نے وفاقی حکومت سے باضابطہ رابطہ کیا ہے اور وفاق سے ٹی بی سینٹر کا قبضہ دینے کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل ٹی بی سینٹر کی اراضی صوبہ پنجاب کو منتقل کرنے کی درخواست کی گئی ہے، وفاق سےقبضہ ملنے پر فیڈرل ٹی بی سینٹر کی عمارت مسمار ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ قبضہ ملتے ہی فیڈرل ٹی بی سینٹر پر فوری تعمیرات شروع کی جائیں گی، نرسنگ سنٹر آف ایکسی لینس فیڈرل ٹی بی سینٹر راولپنڈی کے مقام پر تعمیر ہوگا، اور یہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت سے بنے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں