منگل, جون 9, 2026
اشتہار

لاہور: پتنگ بازی پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (6 فروری 2026): لاہور میں آج بسنت منائی جا رہی ہے تاہم شہر کے اہم علاقے میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں تین روزہ بسنت فیسٹیول کا آغاز ہو گیا ہے اور زندہ دلانوں کے شہر میں آسمان پر ہر طرف رنگ برنگی پتنگیں لہرا رہی ہیں۔

تاہم لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اس کے قریبی علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کرتے ہوئے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد ڈپٹی کمشنر لاہور نے ایئرپورٹ اور اس کے قریبی علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

یہ پابندی پی اے اے کی ایوی ایشن سیفٹی سے متعلق سفارشات کی روشنی میں عائد کی گئی ہے۔

لاہور اور بسنت سے متعلق تمام خبریں جاننے کے لیے کلک کریں

جن علاقوں میں شہری بسنت کے موقع پر پتنگیں اڑانے سے محروم رہیں گے۔ ان میں نادر آباد، گلشن علی کالونی، علی ویو، نشاط کالونی، بھٹہ چوک، ڈیفنس کے پی، کیو آر ایس ایریاز، الفیصل ٹاؤن، جوڑے پل، کینال بینک روڈ اور تاج پورہ کے علاقے شامل ہیں۔

لاہور: پتنگ لوٹتے ہوئے کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق، ڈور پھرنے سے بچی سمیت 5 زخمی

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں