اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

حارث رؤف بسنت منانے لاہور پہنچ گئے، خوب پتنگیں اڑائیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (8 فروری 2026): قومی کرکٹ ٹیم سے دور فاسٹ بولر حارث رؤف بسنت منانے لاہور پہنچ گئی اور مزے سے پتنگ اڑائی۔

بسنت کا تہوار منانے ملک بھر سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے لوگوں کی بڑی تعداد لاہور پہنچی ہوئی ہے اور ہر طبقہ فکر کے افراد گڈیاں (پتنگیں) اڑا رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جو اس وقت کھیل کے میدان سے دور ہیں۔ فراغت کا وقت انجوائے کرنے کے لیے بسنت منانے پنڈی سے لاہور پہنچے اور دوستوں کے ساتھ مل کر آسمان پر خوب پتنگیں اڑائیں اور ماضی کی یادیں تازہ کیں۔

اس سلسلے میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے، جس میں حارث رؤف کو بسنت کے موقع پر پتنگ اڑانے کے لیے لکڑی کی سیڑھی کے ذریعہ اندرون لاہور کی ایک چھت پر چڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

بعد ازاں وہ چھت پر دوستوں کے ساتھ موج مستیاں کرتے ہوئے پتنگ اڑاتے دکھائی دیتے ہیں۔ اسی دوران اچانک پتنگ کی ڈور ٹوٹ جاتی ہے، جس پر حارث رؤف کہتے ہیں کہ ہوا بہت تیز چل رہی ہے۔

مریم نواز کا بسنت منانے والوں کے لیے بڑے انعام کا اعلان!

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں