اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

مریم نواز کا بسنت منانے والوں کے لیے بڑے انعام کا اعلان!

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (8 فروری 2026): وزیراعلیٰ پنجاب نے بسنت کا تہوار منانے اور آسمان پر رنگ برنگی پتنگیں اڑانے والے افراد کے لیے بڑے انعام کا اعلان کیا ہے۔

پنجاب کے دل لاہور شہر میں تین روزہ بسنت کا آج آخری روز ہے اور آمد بہار کو خوش آمدید کہنے والے اس تہوار کو منانے کے لیے نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک سے لوگوں کی بڑی تعداد لاہور پہنچی ہوئی ہے۔

بسنت کا آج تیسرا اور آخری روز ہے۔ آج صبح ڈی آئی جی لاہور نے اعلان کیا تھا کہ رات 12 بجے کے بعد پتنگ بازی پر پابندی ہو گی اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تاہم بسنت میں لوگوں کا جوش وخروش دیکھتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت کی تقریبات کا وقت کل صبح 5 بجے تک بڑھا دیا ہے۔ اب عوام بلا خوف وخطر پیر کی علی الصباح 5 بجے تک جشن منا اور گڈیاں اڑا سکیں گے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بسنت کی تقریبات میں توسیع لاہور کے عوام کے لیے انعام ہے۔ تاہم وہ اس جشن کو محفوظ انداز میں جاری رکھیں اور بجلی کے تاروں سے دور رہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ شہری اپنی چھتوں کو محفوظ بنائیں، تمام ہدایات پر عمل کریں اور اس تاریخی بسنت کو سب کے لیے خوشگوار، محفوظ اور یادگار بنائیں۔

شاباش لاہور! وزیراعلیٰ مریم نواز کا بسنت کی کامیابی پر لاہوریوں کو خراج تحسین

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں