ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

لاہور میں بسنت، ایئرپورٹ کیلئے سیفٹی الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں بسنت کے پیش نظر پی اے اے کی جانب سے لاہور ایئرپورٹ کیلئے سیفٹی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی طرف سے پنجاب حکومت کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے، الرٹ میں کہا گیا کہ لاہور ایئرپورٹ کے اطراف 10 مقامات پتنگ بازی کےلیے ممنوع ہیں ان مقامات پر پتنگ بازی نہ کی جائے۔

پی اےاے نے کہا کہ پتنگ بازی سے لاہور ایئرپورٹ پر طیاروں کو خطرہ ہوسکتا ہے، نادرآباد، گلشن علی کالونی اور نشاط بھٹہ چوک پتنگ بازی کے ممنوع علاقے ہیں۔

الرٹ میں مزید کہا گیا کہ الفیصل ٹاؤن اور کینال بینک روڈ بھی پتنگ بازی کیلئے ممنوعہ علاقے ہیں، لاہور ایئرپورٹ انتظامیہ نے پنجاب حکومت کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے شرائط کے ساتھ فروری میں تین روزہ بسنت منانے کی اجازت دی ہے جس کے بعد انتظامیہ نے بڑی پابندی اٹھا لی۔

پنجاب حکومت نے 6 سے 8 فروری تک لاہور میں بسنت منانے کی مشروط اجازت دی اور اس ثقافتی تہوار کے لیے کئی پابندیاں عائد کیں۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے بڑی پابندی اٹھاتے ہوئے بسنت کے لیے ضلع لاہور اور صوبہ پنجاب کی حدود کے باہر سے پتنگ بازی کا سامان لانے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔

بسنت میلہ ! لاہور کے 13 اسپتالوں کو ہائی الرٹ جاری کردیا گیا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں