منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

پہلا ایلیمینٹر: لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی ایس ایل فائیو کے پہلے ایلیمینٹر میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل فائیو کے پہلے ایلیمینٹر میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کی جانب سے دیا جانے والا 171 رنز کا ہدف 19ویں اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

محمد حفیظ نے 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، حفیظ کی اننگز میں 9 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، ڈیوڈ ویزے وہاب ریاض کی دو گیندوں پر دو چھکے لگائے اور 7 گیندوں پر 16 رنز بنائے۔

- Advertisement -

اوپر فخر زمان صرف 6 رنز بنا کر پویلین روانہ ہوئے، تمیم اقبال 18 رنز بناسکے، سہیل اختر 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بین ڈنک اور سمٹ پٹیل نے 20، 20 رنز کی اننگز کھیلی۔

پشاور زلمی کے ثاقب محمود نے 3 وکٹیں حاصل کیں، راحت علی اور محمد عمران ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے اور لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 171رنز کا ہدف دیا تھا۔

شعیب ملک 39 رنز بنا کر نمایاں رہے، امام الحق نے 24 رنز کی اننگز کھیلی، حیدر علی بغیر کوئی رن بنائے شاہین شاہ آفریدی کا نشانہ بنے۔

صہیب مقصود 16 رنز بناسکے، فاف ڈوپلیسی نے 25 گیندوں پر 31 رنز کی اننگز کھیلی، محمد عمران نے 8 رنز بنائے، کارلوس بریتھ ویٹ 10 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر محمد حفیظ کو کیچ دے بیٹھے، وی جوئن نے 37 رنز کی برق رفتار اننگزکھیلی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے دلبر حسین نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شاہین شاہ آفریدی اور ڈیوڈ ویزے نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل  پی ایس ایل فائیو کے پہلے ایلیمینٹر نے لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی، لاہور قلندرز کی قیادت سہیل اختر اور پشاور زلمی کی قیادت وہاب ریاض کررہے ہیں۔

لاہور قلندرز اسکواڈ

لاہور قلندر کی ٹیم میں سہیل اختر کپتان، فخر زمان، تمیم اقبال، محمد حفیظ، بین ڈنک، سمٹ پٹیل، ڈیوڈ ویزے، محمد فیضان، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور دلبر حسین شامل ہیں۔

پشاور زلمی اسکواڈ

پشاور زلمی کی ٹیم میں وہاب ریاض کپتان، امام الحق، حیدر علی، فاف ڈوپلیسی، شعیب ملک، صہیب مقصود، ہارڈس ولجوئن، وہاب ریاض، کارلوس بریٹھ ویتھ، محمد عمران، ثاقب محمود اور راحت علی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں