لاہور میں داتا دربار کے قریب ماں اور بیٹی کے سیوریج لائن میں گرنے سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق متاثرہ خاتون کو بچی اور شوہر کے ساتھ داتا دربار کے قریب شاپنگ کرتے دیکھا گیا، سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اور بچی داتا دربار کے قریب کھڑے ہیں اور وہاں سے باہر نکل کر پرندہ مارکیٹ کے قریب پہنچے تو بچی مین ہول میں گری اور خاتون نے اسے بچانے کے لیے چھلانگ لگائی۔
واقعے کی ایف آئی آر بھاٹی گیٹ تھانے میں عزیز کی مدعیت میں 322 اے کے تحت درج کی گئی ہے۔
ایف آئی آر جن کے خلاف درج کی گئی ہے وہ محکمہ ایل ڈی اے کے ارکان ہیں جبکہ مقدمہ نمبر 76/26 ہے۔
بھاٹی گیٹ پر ماں اور اسکی ننھی بیٹی کی اندوہناک موت کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمے میں نامزد 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، پروجیکٹ منیجر اصغر سندھو، سیفٹی انچارج دانیال اور سائٹ انچارج احمد نواز کو حراست میں لےلیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ماں بیٹی کی ہلاکت کا مقدمہ دفعہ 322 کے تحت درج کیا گیا، میواسپتال میں ماں اور بیٹی کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے۔
بھاٹی گیٹ حادثے میں 17گھنٹے بعد 10 ماہ کی رِدا کی لاش ملی تھی، بچی کی لاش جائے وقوعہ سے تقریباً 8 کلو میٹر دور سے ملی۔


