پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

14 فروری سے پولیس میں کیا بڑی تبدیلی لائی جا رہی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

(10 فروری 2026): 14 فروری کو دنیا بھر میں محبت کا عالمی دن منایا جاتا ہے تاہم اسی روز پولیس میں بھی بڑی تبدیلی لائی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور ٹریفک پولیس کے لیے ایک نئی روزی کی منظوری دی ہے، جس کو 14 فروری کے دن متعارف کرایا جائے گا۔

نئی وردی ابتدائی مرحلے میں لاہور کے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو پہنائی جائے گی جب کہ اس کا دائرہ بتدریج پنجاب کے دیگر اضلاع تک وسیع کیا جائے گا۔

ایک سرکاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دوسرے مرحلے میں فیصل آباد، گوجرانوالا، ملتان اور راولپنڈی اضلاع میں ٹریفک پولیس کی وردیوں کو تبدیل کیا جائے گا جب کہ تیسرے مرحلے میں صوبے کے دیگر اضلاع میں اس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کی وردیوں میں تبدیلی کے ساتھ پنجاب حکومت الیکٹرک گشت والی گاڑیاں بھی متعارف کرا رہی ہے، جو سیف سٹی اتھارٹی سے منسلک ہوں گی۔

صوبائی حکومت کے اس اقدام کا مقصد ایندھن کے اخراجات کو بچانا اور پولیس فورس کے لیے آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے ماحول دوست پولیسنگ کی طرف ایک بڑا قدم بڑھاتے ہوئے گزشتہ ماہ صوبے بھر میں پاکستان کی پہلی گرین پولیس یونٹ کا آغاز کیا تھا۔

پاکستان کے پہلے گرین پولیسنگ یونٹ کا افتتاح، مریم نواز نے الیکٹرک گاڑی خود ڈرائیو کی

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں