ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

لاہورحملہ: خودکش حملہ آور کو لانے والا لنڈا بازار میں‌ مقیم تھا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور:سانحہ چیئرنگ کراس کے سہولت کار انوار کے ٹھکانے کی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی، ملزم دھماکے سے دو روز قبل لنڈا بازار میں مقیم تھا، دوسری طرف ملزم انوار کے دو بھائیوں اور والد کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ بہنوئی کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق گرفتار سہولت کار انوار الحق خودکش حملہ آور کو طورخم بارڈر سے لاہور لایا، ملزم کا تعلق جماعت الااحرار سے ہے جس نے جرم کا اعتراف بھی کیا ہے ، پنجاب حکومت نے اس کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

اے آر وائی نیوز نے ملزم کے ٹھکانے فوٹیج حاصل کرلی، ملزم لنڈا بازار میں مقیم تھا اور اس نے ہوزری کے گودام میں قیام کر رکھا تھا،دھماکے کی تحقیقات کرنے والی سی ٹی ڈی نے جمعرات کو لنڈے بازار میں آپریشن کیا اور آپریشن میں سہولت کار سمیت 10 افراد کو حراست میں لیا۔

- Advertisement -

اے آر وائی نیوز کے نمائندہ لاہور احمر کھوکھر نے بتایا کہ ہوزری کے گودام میں دو کمرے اور ایک ہال ہے، اس گودام کو باجوڑ ایجنسی کے جمعہ خان نے کرائے پر لے رکھا تھا، سی ٹی ڈی نے یہ آپریشن لنڈا بازار بند ہونے کے بعد کیا جس میں ملزم سمیت 10 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔

ملزم انوار کے دو بھائی اور والد باجوڑ سے گرفتار

تازہ اطلاعات کے مطابق سہولت کار انوار الحق کے دو بھائیوں اور والد کو باجوڑ سے گرفتار کرلیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری  ہے۔

بہنوئی کی تلاش میں چھاپے جاری

ملزم انوار الحق کے بہنوئی کی تلاش میں پولیس مسلسل چھاپے مار رہی ہے، اطلاعات ہیں کہ ملزم کا بہنوئی عزیز الرحمان وزیر آباد کے لنڈا بازار میں کام کرتا ہے، وزیرآباد پولیس نے ملزم کے بہنوئی کی گرفتاری اور تحقیقات میں پیش رفت کے معاملے پر تیس مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیا ہے۔

ملزم انوار کا ریمانڈ

دریں اثنا عدالت نے ملزم انوار الحق کو 30 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

ضرور پڑھیں: لاہور دھماکا: خودکش بمبار کو افغان بارڈر سے لایا، ملزم کا ویڈیو بیان


یہ بات ذہن نشین رہے کہ ملزم انوار کا تعلق بھی باجوڑ ایجنسی سے ہے تاہم خود کش حملہ آور نصراللہ افغانستان کے علاقے کنڑ کا رہائشی تھا جو طور ختم بارڈ کے رستے یہاں  پہنچا۔

ملزم انوار نے اپنے ویڈیو بیان میں انکشاف کیا تھا کہ حملہ آور کو وہ خود جائے وقوع تک لایا جب کہ خودکش جیکٹ ٹرک کے ذریعے لاہور بھیجی گئی، ان حملوں کا حکم افغانستان میں موجود جماعت الاحرار کی قیادت نے دیا تھا۔


اسی سے متعلق: سانحہ لاہور: خود کش بمبار کو لانے والا ملزم گرفتار


واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے سامنے چیئرنگ کراس پر ہونے والے دھماکے میں شہید افراد کی تعداد 15 ہوچکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں