لاہور دھماکہ: دہشت گرد کا سہولت کار گرفتار، تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل
The news is by your side.

Advertisement

لاہور دھماکا: دہشت گرد کا سہولت کار گرفتار، جے آئی ٹی تشکیل

لاہور: پنجاب اسمبلی کے باہر  ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے بعد ایک سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ سانحے کی تفتیش کے لیے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گرد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جنوبی پنجاب کے راستے دھماکے سے ایک روز قبل لاہور داخل ہوا، ہشت گرد کے ایک سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا جس کی نشادہی پر دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور دھماکے کے حوالے سے ایک جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی، جس میں آئی ایس آئی ، آئی بی، سی ٹی ڈی اور انوسٹی گیشن پولیس کے افسران کو شامل کیا گیا ہے۔

پڑھیں: ’’ دہشت گردوں کے سہولت کار ایوانوں میں بیٹھے ہیں، طاہر القادری ‘‘

تحقیقاتی ٹیم نے آج سے ہی اپنا کام شروع کردیا جبکہ زخمیوں اور عینی شاہدین کے بیان قلم بند کئے ہیں جبکہ لاہور سیف سٹی کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بھی دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے کوشش کی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں: ’’ لاہور دھماکا، شادی کی تیاریوں میں مشغول دوگھرانوں میں صف ماتم ‘‘

لاہور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 57 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ایک نمبر 080011111 جاری کیا ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سانحہ چیئرنگ کراس کے خودکش حملہ آور یا ان کے سہولت کاروں کے حوالے سے اطلاع دیں، اطلاع دینے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں