تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

لاہور دھماکا : مبینہ ماسٹرمائنڈ سے متعلق اہم انکشافات

 لاہور دھماکے کے مبینہ ماسٹرمائنڈ کی مزید شناختی دستاویزات تحقیقاتی اداروں نے حاصل کر ‏لیں۔ ‏

ذرائع کے مطابق دستاوِیزات میں شناختی کارڈ، لائسنس اور تصاویر شامل ہیں۔ مبینہ ماسٹرمائنڈ پیٹر ڈیوڈ پال کا شناختی کارڈ، لائسنز میں موجود تصاویر اور امیگریشن کی تصویر ‏اے آر وائے نیوز نے حاصل کر لی ہیں۔ ‏

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق  پیٹر ڈیوڈ پال 25 سال سے بحرین میں مقیم تھا، شناختی کارڈ کے مطابق پیٹر ڈیوڈ ‏پال کی تاریخ پیدائش 1964 ہے۔ ‏ مبینہ ملزم کا شناختی کارڈ 22 اپریل 2029 تک کارآمد ہے جب کہ ملزم کا عارضی اور مستقل پتہ ‏محموداباد کا ہی درج کیا گیا۔ ‏

ڈیوڈ نےڈرائیونگ لائسنس کراچی کلفٹن برانچ سے حاصل کیاتھا۔ پیٹر ڈیوڈ پال چار مرتبہ کلفٹن ‏ڈرائیونگ لائسنس برانچ گیا۔ پہلی مرتبہ بک لائسنس کو کارڈ لائسنس میں تبدیل کروایا۔ ‏

پہلا لائسنسن صرف موٹر سائیکل کا بنوایا گیا تھا اور 1984 میں بنوائے گئے لائسنس کی 17 مئی ‏‏2026 تک تجدید کرائی۔

اس سے قبل لاہوردھماکے کے مبینہ ماسٹرمائنڈ پیٹرپال ڈیوڈ کی تصویراورگھرکی ویڈیو سامنے آئی تھیں تاہم پیٹرپال ڈیوڈ کے اہل خانہ چھاپے کے بعد نامعلوم مقام پر روپوش ہوگئے تھے۔

پڑوسی نے بیان میں کہا کہ ڈیوڈکی بیوی اوربیٹا آج صبح گھرکوتالا لگا کر چلے گئے، ڈیوڈ کا ایک بیٹا ڈینزل کچھ عرصے پہلے ڈانس پارٹی میں زخمی بھی ہواتھا، ڈینزل ڈانس پارٹیوں میں منشیات اور لڑکیاں سپلائی کرتاتھا، ڈینزل ان دنوں بحرین میں ہے جبکہ دوسرا بیٹا کیمنگ کراچی میں ہے۔

Comments

- Advertisement -