(3 فروری 2026): لاہور کے علاقہ باغبانپورہ میں ایک 17 سالہ نوجوان لڑکے نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے باغپورہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک لڑکے نے اپنی جان لے لی، متوفی کی شناخت 17 سالہ ارمان کے نام سے ہوئی، ارمان نے گھریلو ناچاقی پر پنکھے سے لٹک کر خود کشی کی۔
اس سے قبل لاہور میں لوئر مال کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، جہاں نوجوان نے فارمیسی میں مبینہ طور پر خودکشی کر لی تھی۔
پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 24 سالہ اویس کے نام سے ہوئی ہے، جس نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


