ہفتہ, اکتوبر 10, 2026
اشتہار

’’پولیس کو رشوت‘‘ دینے کی کوشش، ایک ہی دن میں 3 شہریوں پر مقدمات اور گرفتاریاں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (8 ستمبر 2026): پولیس کو شہریوں کی جانب سے ایک ہی دن میں رشوت دینے کے تین حیران کن واقعات ہوئے مقدمات بھی درج کر لیے گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں ایک ہی دن میں پولیس کو رشوت دینے کے تین حیران کن واقعات رونما ہوئے۔ پولیس نے ان شہریوں کے خلاف مقدمات بھی درج کر لیے اور گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں۔

پولیس کو ایک ہزار روپے رشوت کی آفر کرنے پر ایک شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ ایک دن میں پولیس کو رشوت کی آفر کے حوالے سے درج کیا گیا تیسرا مقدمہ ہے۔

یہ مقدمہ تھانہ مصری شاہ میں اے ایس آئی فاروق کی مدعیت میں عمر فاروق نامی شہری کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں متن میں کہا گیا ہے کہ شہری عمر فاروق دوست کی درخواست کے ہمراہ اس کے ساتھ تھانے آیا اور درخواست لکھوانے پر شہری نے گائیڈ کانسٹیبل کو ایک ہزار روپے رشوت دینے کی آفر کی۔

اس سے قبل یاسر رشید نامی شہری کیخلاف تھانہ شاہدرہ میں دفعہ 162 کے تحت اہلکار کو رقم دینے کی پیشکش کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ملزم کیخلاف درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق ناکے پر ایک موٹرسائیکل سوار شہری آیا اور کہا کہ آپ بہت اچھا کام کرتے ہیں، اس کے بعد شہری نے وہاں موجود اہلکاروں کو 500 روپے رشوت دینا چاہی۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں بھی لے لیا۔

رشوت خور اور بدعنوان پولیس اہلکاروں کیخلاف فوری شکایت درج کرانے کا طریقہ

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں