تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

لاہور، لڑکے اور لڑکی کا پولیس پر تشدد کا معاملہ، لڑکے کو تھانے لاکر چھوڑ دیاگیا

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں آن ڈیوٹی پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے والے لڑکے کو پولیس نے حراست میں لے کر چھوڑ دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں لڑکی اور اس کے ساتھی کی پولیس اہلکار سے بدتمیزی کے واقعے پر سی سی پی او لاہور نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کی تھی ، پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد لڑکے کو گرفتار کیا اور تھانے لاکر چھوڑ دیا۔

لڑکے کو حراست میں لے کر کر تھانے لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیفنس بی پولیس کی جانب سے معاملے کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے، واضح رہے کہ واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد پولیس افسران حرکت میں آئے تھے۔

یاد رہے کہ لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس فیز فائیو میں پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک خاتون جانب سے پولیس سے نشہ کرنے سے روکنے پر بدتمیزی کی گئی۔

پولیس نے ملزمہ اور ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، خاتون ریسٹورنٹ انتظامیہ سے بدتمیزی اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا رہی تھی جس پر ریسٹورنٹ اتنظامیہ نے پولیس کو مطلع کیا۔

پولیس اہلکاروں نے خاتون کو روکنے کی کوشش کی تو خاتون نے آن ڈیوٹی پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی اور ان پر ہاتھ اٹھایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی۔

لڑکی اور اس کے ساتھی کی پولیس اہلکار سے بدتمیزی کے واقعے پر سی سی پی او لاہور نے نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کی تھی۔

Comments

- Advertisement -