پیر, جون 15, 2026
اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب کی ٹنڈے خریدنے والے نوجوان سے دلچسپ گفتگو (ویڈیو)

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (20 فروری 2026): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رمضان سہولت بازار میں ٹنڈے خریدنے والے نوجوان سے دلچسپ گفتگو کی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رمضان سہولت بازار کے کنٹرول روم کا دورہ کیا، جہاں انہیں متعلقہ حکام نے بازار سے متعلق بریفنگ دی۔

اس موقع پر مریم نواز نے موبائل فورن کے ذریعہ جوہر ٹاؤن میں لگائے گئے رمضان سہولت بازار میں خریدار کو لائیو کال کر کے فیڈ بیک لیا۔

وزیراعلیٰ نے نوجوان سے پوچھا کہ آپ نے اب تک کیا کیا خریدا ہے؟ خریدار نے جواب دیا کہ اب تک پالک، ٹنڈے اور کھیرے خریدے ہیں۔

مریم نواز کے قیمت پوچھنے پر نوجوان نے بتایا کہ ٹنڈے 25، پاک 28 اور کھیرے 45 روپے کلو ملے ہیں۔ ان کی قیمت عام بازاروں سے کم اور چیز صاف ستھری ہے اور خریداری سہولت کے ساتھ ہو رہی ہے۔

انہوں نے پوچھا کہ پیاز کس ریٹ پر مل رہی ہے۔ نوجوان نے دکاندار سے پوچھ کر بتایا کہ پیاز بازار میں 58 روپے فی کلو مل رہی ہے، جس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ اچھی بات ہے، جب میں حکومت میں آئی تھی تو پیاز 300 روپے کلو تھی۔

مریم نواز نے نوجوان سے یہ بھی پوچھا کہ گھر میں سودے کی فہرست کس نے بنا کر دی اور آپ آج افطاری میں گھر والوں سے کیا بنانے کی فرمائش کرو گے۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں