اتوار, اگست 9, 2026
اشتہار

لاہور: خودکشی کی کوشش کرنے والی طالبہ کی حالت میں بہتری ، ماہرِ نفسیات میڈیکل بورڈ میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور:جنرل اسپتال میں زیرعلاج طالبہ فاطمہ کی حالت بہتر ہونے لگی ، میڈیکل بورڈ میں ہیڈ آف دی نفسیات ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر فائزہ اطہر کو شامل کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے جنرل اسپتال میں زیرِ علاج نجی یونیورسٹی کی طالبہ فاطمہ کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے بچی کی ذہنی اور جسمانی صحت کی بحالی کے لیے اعلیٰ سطح کا طبی بورڈ تشکیل دے کر نفسیاتی پہلوؤں پر بھی کام شروع کر دیا ہے۔

پرنسپل جنرل اسپتال پروفیسر جودت سلیم نے بتایا کہ طالبہ کے علاج کے لیے تشکیل دیے گئے میڈیکل بورڈ کو مزید وسعت دے دی گئی ہے، اس میں ڈاکٹر فائزہ اطہر (ہیڈ آف دی سائیکاٹری ڈیپارٹمنٹ) اور عالیہ صدف (ماہرِ نفسیات/سائیکالوجسٹ) کو شامل کیا گیا ہے۔

ماہرینِ نفسیات کی ٹیم نے طالبہ اور اس کے اہل خانہ سے ملاقات کی ہے تاکہ واقعے کے محرکات اور بچی کی ذہنی کیفیت کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا سکے۔

پروفیسر جودت سلیم نے میڈیا کو بتایا کہ ڈاکٹرز کی شبانہ روز محنت اور پیشہ ورانہ مہارت رنگ لائی ہے، جس کی بدولت فاطمہ کی حالت اب مستحکم ہے۔ میڈیکل بورڈ نے زیرِ علاج طالبہ کی بات چیت کرنے کی ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جو اس کی صحتیابی کی علامت ہے۔

پرنسپل جنرل اسپتال نے واضح کیا کہ "جسمانی علاج کے ساتھ ساتھ بچی کی ذہنی صحت ہماری اولین ترجیح ہے، اسے بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی اور میڈیکل بورڈ مسلسل اس کی حالت کا جائزہ لے رہا ہے۔”

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں