تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

مبشر کھوکھر قتل کیس میں نیا موڑ آگیا

لاہور: صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے قتل کیس میں اہم موڑ آیا ہے، جہاں مرکزی ملزم ناظم اپنے اقبال جرم سے منحرف ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت میں مبشر کھوکھر قتل کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج عنبرین قریشی نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت مقدمے میں ملوث ملزمان کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کیا گیا۔

عدالت نے کیس میں گرفتار دو ملزمان ناظم علی اور منصف پر فرد جرم عائد کی تو ملزمان نے عدالت کے روبرو کہا کہ ہم نے یہ قتل نہیں کیا ہم پر جھوٹا الزام لگایا جا رہا ہے، جس پر عدالت نے پراسیکیوشن گواہان کو 17 جنوری کو طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: مبشر کھوکھر قتل کیس کے مرکزی ملزم ناظم نے اقبال جرم کرلیا

 پراسکیوشن نے چالان عدالت میں پیش کیا تھا، پراسیکیوٹر الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پولیس نے چالان میں تین نامعلوم ملزمان کو چالان میں شامل کر رکھا ہے، ملزم ناظم علی کو مرکزی جبکہ منصف کو بطور شریک ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

اس سے قبل ملزم ناظم نے پولیس کے سامنے اقبال جرم کرتے ہوئے کہا تھا کہ مقتول کو مارنے کی بہت سی وجوہات تھیں۔

ناظم علی نے شادی کی تقریب میں صوبائی وزیر کے بھائی پر فائرنگ کی، فائرنگ سے مبشر کھوکھر موقع پر جاں بحق ہو گیا، شادی کی تقریب میں وزیر اعلیٰ سمیت اہم شخصیات شریک تھیں۔

Comments

- Advertisement -