ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

لاہور، وزیراعظم کے خلاف ناذیبا الفاظ پرعمران خان کے خلاف کیس دائر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اعظم نوازشریف کے خلالف تقاریرکرنے پرتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف لاہور کے شہری عاطف سردار کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درج کرائی گئی درخواست پر عدالت نے عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق مقامی شہری عاطف سردار نے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سیاسی جماعت کے سربراہ ہونے کے باوجود پاکستانی شہریوں کو نفرت کا سبق دے رہے ہیں،وہ وزیر اعظم پاکستان کے عہدہ کا پاس بھی نہیں کرتے اورمسلسل وزیر اعظم کے خلاف ناذیبا کلمات ادا کرتے رہتے ہیں۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کی تقاریر قوم کو تقسیم کرنے اور ملک میں انتشار کی سیاست کو فروغ دینے کا سبب بن سکتی ہیں،اس لیے تحریک انصاف کے سربراہ کو روکا جائے۔

عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر ایڈوکیٹ نے کہا کہ پاناما لیکس کو جواز بنا کے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان وزیر اعظم نواز شریف کی مسلسل کردار کشی کر رہے ہیں۔

لاہور کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے مقامی شہری عاطف سردار کی درخواست پر سماعت کے بعد تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کوپندرہ جون کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں