منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

لاہور میں ناکام عاشق نے خاتون کو آگ لگادی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور کے علاقے والٹن میں ناکام عاشق نے خاتون کو آگ لگادی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم آگ لگا کر بھاگنے لگا تو خاتون نے دبوچ لیا جس کے نتیجے میں دونوں جھلس کر زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پہلے دو شادیاں کرچکا ہے دونوں بیویاں ناراض ہوکر میکے چلی گئیں۔

پولیس کے مطابق بیویوں کی ناراضی کے بعد ملزم نے پڑوسی خاتون سے دوستی کی اور تین بچوں کی ماں کو طلاق لے کر شادی کا مطالبہ کیا۔

یہ پڑھیں: بھائی کی شادی پر شوہر کے نہ جانے پر بیوی نے خود کو آگ لگادی

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کے منع کرنے پر ملزم نے طیش میں آکر اسے آگ لگادی۔

پولیس حکام نے کہا کہ ملزم اور خاتون کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ خاتون کی شناخت ثنا اور ملزم کی خالد کے نام سے ہوئی ہے۔

اہم ترین

احمر کھوکھر
احمر کھوکھر
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

مزید خبریں