منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

مخالفین کو پھنسانے کے لیے باپ نے 5 سالہ بیٹے کی جان لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

مانگا منڈی میں مخالفین کو پھنسانے کے لیے باپ نے 5 سالہ بیٹے کو قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چوہنگ پولیس کو پانچ سالہ اذان کے اغوا کی اطلاع ملی جس کے بعد بچے کی لاش کاہنہ کے علاقے سے برآمد ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے اغوا کا مقدمہ والدہ کے بیان پر درج ہوا۔

تفتیشی حکام کے مطابق تحقیقات کے دوران شک کی بنیاد پر بچے کو باپ کو گرفتار کیا گیا، دوران تفتیش ملزم اعظم نے بنیٹے کو قتل کرنے اعتراف کرلیا۔

یہ پڑھیں: کراچی: گھریلو جھگڑے پر شوہر آپے سے باہر، بیوی کو قتل کر ڈالا، بیٹا زخمی

پولیس کا بتانا ہے کہ اغوا اور قتل کی واردات میں ملزم کے ساتھ ایک اور ساتھی ملوث ہے، ملزمان نے مخالف کو پھنسانے کے لیے اپنے بیٹے کو قتل کیا ہے۔

 اس سے قبل کراچی کے علاقے رضویہ جہانگیر آباد میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق اور بیٹا زخمی ہو گیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جہانگیر آباد میں واقع ایک گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں ملزم جاوید نشے کی حالت میں گھر میں داخل ہوا۔

 عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ملزم کا بیوی سے جھگڑا ہوا جس پر اس نے طیش میں آکر گولی چلا دی۔ گولی خاتون کی گردن میں لگی اور پار ہو کر بیٹے کو جا لگی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں