The news is by your side.

Advertisement

لاہور: سفاک ماں نے شیرخوار بیٹی کو ملی بھگت سے اغوا کرا دیا

لاہور : صوبائی دارالحکومت میں سگی ماں کی سفاکیت پر اتر آئی، اپنی ہی ایک ماہ کی بیٹی کو ملی بھگت سے اغوا کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک ماہ کی بچی کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا، سگی ماں نے اپنی ہی بیٹی کو ملی بھگت سے اغوا کروایا اور والد نے پولیس کو بچی کے اغوا ہوجانے سے متعلق درخواست دی۔

ملت پارک پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے بچی کی تلاش شروع کی اور چند گھنٹے بعد ہی بچی کو بازیاب کرا کر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ماں نے خود بچی کو خاتون کے حوالے کیا اور شوہر کو بیٹی کے اغوا ہونے کا بتایا۔

ملت پارک پولیس نے بچی کی والدہ آمنہ بی بی اور ملزمہ کلثوم بی بی کو گرفتار کرلیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں