اتوار, جولائی 12, 2026
اشتہار

لاہور: گھر میں گیس لیکج سے خوفناک دھماکا، ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق، 7 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : گھر میں گیس لیکج سے دھماکے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہربنس پورہ کے علاقے میں گیس لیک ہونے کے باعث گھر میں خوفناک دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت 55 سالہ عزرا افضل، 19 سالہ آفتاب افضل، اور دو سالہ صائم مصطفیٰ کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں صبا فیض، عشرت گلزار، عتیقہ، رخسانہ، شہربانو، عروج اور حبیب شامل ہیں۔

حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق گیس لیکج کے باعث کمرے میں گیس بھر گئی تھی جو چولہا جلانے کے دوران دھماکے کا سبب بنی۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں