جمعرات, ستمبر 10, 2026
اشتہار

پسند کی شادی نہ کروانے پر بیٹی نے شوٹرز سے باپ کو قتل کروا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں بزرگ شہری کے قتل میں اس کی بیٹی ملوث نکلی۔

پولیس کے مطابق مقتول کی بیٹی اور اس کے آشنا نے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی، بیٹی اپنے آشنا کے ساتھ شادی کرنا چاہتی تھی تاہم مقتول اپنی بیٹی کی شادی کے لئے رضا مند نہیں تھا۔

انچارج انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ مقتول کی بیٹی اور اس کے آشنا نے قتل کا منصوبہ بنایا، بزرگ شہری کو قتل کرنے کے 2لاکھ کے عوض 2 شوٹر ہائر کیے تھے،

ایس پی حسن فاروق گھمن کے مطابق ملزمان نے شہری رحمت علی کو فائرنگ کر کے بےدردی سے قتل کر دیا تھا اور واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تھے۔

انویسٹی گیشن اور آپریشن ونگ تھانہ شیرا نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں