پیر, مارچ 9, 2026
اشتہار

اسموگ میں خطرناک اضافہ ، لاہور دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : فضائی آلودگی کےاعتبار سے لاہور دنیا کے دوسرے نمبر پر آگیا، گزشتہ روز لاہور پہلے نمبر پر جبکہ نئی دہلی دوسرے نمبر پر تھا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب خصوصاً لاہور میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے اور فضائی آلودگی کےاعتبار سے لاہور دنیا کے دوسرے نمبر پر آگیا، گزشتہ روز لاہور پہلے نمبر پر جبکہ نئی دہلی دوسرے نمبر پر تھا۔

محکمہ ماحولیات نے بتایا کہ لاہور مشرق سے آنے والی ہواؤں کی زد میں ہے، جس کے باعث فضائی معیار مسلسل بگڑ رہا ہے جبکہ شام کے اوقات میں اسموگ کی شدت خطرناک سطح تک پہنچ جاتی ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، ماسک پہنیں، ایئر پیوریفائر استعمال کریں، کھڑکیاں بند رکھیں اور کھلی فضا میں ورزش سے گریز کریں۔

ماہرین کے مطابق اسموگ سے سانس کی تکالیف، آنکھوں میں جلن، کھانسی اور جلدی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب حکومت پنجاب نے اسموگ پر قابو پانے کے لیے گرینڈ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر نو محکمے فیلڈ میں متحرک ہیں۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق بھٹوں کی نگرانی ڈرون کیمروں کے ذریعے کی جا رہی ہے جبکہ لائیو رپورٹنگ سسٹم بھی فعال ہے۔

آپریشن کے دوران اسموگ گن، ایئر کوالٹی مانیٹرز اور اینٹی اسموگ مشینری استعمال کی جا رہی ہے، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار AQI فورکاسٹنگ سسٹم کی مدد سے کارروائیاں کی گئی ہیں، موسمیاتی ڈیٹا سینٹر کی نشاندہی پر ہاٹ اسپاٹس میں فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

حکومت نے تعمیراتی سرگرمیوں کو محدود کر دیا ہے جبکہ لکڑی اور کوئلے سے چلنے والے ہوٹلوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ ٹریفک پولیس نے ٹرکوں اور مال بردار گاڑیوں کی نقل و حرکت پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں