اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

لاہور میں ڈاکٹر نے مفت آپریشن کے بدلے لاکھوں روپے بٹور لیے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں سرکاری اسپتال کے ڈاکٹر نے مبینہ طور پر مفت آپریشن کے بدلے لاکھوں روپے بٹور لیے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے جناح اسپتال میں دل کے مفت آپریشن کے بدلے 10 لاکھ 40 ہزار وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے، ڈاکٹر نے مبینہ طور پر رقم ذاتی بینک اکاؤنٹ میں وصول کی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب نے دل کے سرجن ڈاکٹر سید رافع گیلانی کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

علاوہ ازیں وارڈ بوائے پر بھی آپریشن لسٹ میں نام شامل کرنے کے عوض 10 ہزار روپے لینے کا الزام ہے، وارڈ بوائے پر مریض کے اہلخانہ کو دھمکیاں دینے کے بھی الزامات ہیں۔

لاہور: اسپتال میں آپریشن کے دوران ویڈیو بنانے کا معاملہ، ایم ایس سمیت 8 ڈاکٹرز معطل

اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے واقعے کی باقاعدہ محکمانہ انکوائری کا حکم دے دیا ہے اور ملزمان کو 7 روز میں تحریری جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں لیڈی ویلنگٹن اسپتال میں سی سیکشن کے دوران ویڈیو بنانے پر ایم ایس، ایچ او ڈی سمیت 8 ڈاکٹرز، 2 نرسز اور ایک ملازم کو معطل کردیا گیا تھا جس کے بعد معطل ڈاکٹر، نرسز کی تعداد 11 ہوگئی تھی۔

محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ نے معطل عملے کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کی تھی۔

ڈاکٹرز نے ریس لگائی تھی کہ پہلے آپریشن کون مکمل کرے گا اور اس دوران حاملہ خواتین کی زندگیاں خطرے میں ڈالی گئیں۔

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں