تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

لاہور میں ڈولفن فورس نے زمین پر گرے ملزم پر گولیاں برسادیں

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں ڈولفن فورس نے زمین پر گرے ملزم کو پکڑنے کے بجائے گولیاں ماردیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں ڈولفن فورس نے خاتون کو اغوا کرنے والے ملزم کو زمین پر گرنے کے بعد گولیاں برسادیں جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

فوٹیج میں ملزم کو بھاگتے اور پھر گرتے دیکھا جاسکتا ہے، اہلکاروں نے گولیاں مارنے کے بعد ملزم کا پستول پاؤں سے دور کیا۔

ڈولفن فورس کا کہنا ہے کہ 4 ملزمان رکشہ سوار خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش کررہے تھے ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم مارا گیا اور تین فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاجس میں اقدام قتل اور اغوا سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ملزم کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت پر اہلخانہ نے احتجاج کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم کی ہلاکت کا آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو انکوائری کی ہدایت دیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔

قبل ازیں ڈولفن فورس کا کہنا تھا کہ لیاقت آباد کے علاقے میں چار افراد نے رکشہ سوار خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش کی ، اہلکار موقع پر پہنچے تو ملزموں نے فائرنگ کردی جوابی فائرنگ میں ایک ملزم ہلاک اور تین فرار ہوگئے۔

رکشہ ڈرائیورعادل نے بتایا ملزم نشہ میں دھت تھے اورممتاز نامی خاتون کواغوا کرناچاہتے تھے۔

رکشہ ڈرائیور واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج ڈولفن پولیس کے دعوے کے بالکل برعکس ہے،، فوٹیج میں سڑک پر گرے ملزم پر ڈولفن اہلکاروں کو فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ملزم کی شناخت جہانگیر کے نام سے ہوئی ہے۔

Comments

- Advertisement -