اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

پولیس اختیارات میں بڑی تبدیلی کے لیے ڈرافٹ تیار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (13 اپریل 2026): اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ہدایت پر پولیس اختیارات سے متعلق ضابطہ فوجداری 1898 میں ترامیم کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ہدایت پر ضابطہ فوجداری 1898 میں ترامیم کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے، جس میں دفعہ 55 (بی) کو قانون سے خارج کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

دفعہ 55 (بی) کے تحت کسی سے بھی تسلی بخش جواب نہ ملنے پر پولیس کو اس کی گرفتاری کا اختیار حاصل تھا، تاہم اسمبلی کے ذرائع کے مطابق ترمیمی ڈرافٹ میں پولیس کارروائی صرف ریکارڈ یافتہ یا عادی مجرم تک محدود کرنے کی تجویز ہے۔

پنجاب اسمبلی کی کمیٹی برائے قانونی اصلاحات نے گزشتہ اجلاس میں دفعہ 55 (بی) کے بے جا استعمال پر اظہار تشویش کیا تھا اور کمیٹی ارکان کی رائے تھی کہ ذریعہ معاش نہ رکھنے والے افراد پولیس کو تسلی بخش جواب نہیں دے پاتے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈرافٹ میں پولیس کارروائی کے لیے واضح معیار مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے اور

کمیٹی نے دفعہ 55 (بی) کے تحت اب تک ہونے والی تمام کارروائیوں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں