The news is by your side.

Advertisement

لاہور، منشیات بیچنے سے منع کرنے پر شہری پر تشدد

لاہور: لاہور کے علاقے قلعہ گجر سنگھ میں منشیات بیچنے سے منع کرنے پر شہری پر تھپڑوں کی بارش کردی گئی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز بابر خان کے مطابق لاہور کے علاقے علہ گجر سنگھ کے مین بازار میں منشیات فروش طاہر عرف طاہری نے منشیات بیچنے سے منع کرنے پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروش طاہر عرف طاہری پہلے سے پولیس کو مطلوب ہے، گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، شہری احسن نے طاہر کو محلے میں منشیات بیچنے سے منع کیا تھا۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طاہر نامی منشیات فروش ایک ہاتھ میں پستول تھامے شہری پر تشدد کررہا ہے، منشیات فروش کبھی ایک ہاتھ کبھی دوسرے ہاتھ سے شہری پر تھپڑ برساتا رہا، بازار سے گزرنے والے لوگ بھی چپ چاپ گزرتے رہے، منشیات فروش نے شہری سے معافی بھی منگوائی۔

اے آر وائی نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی، ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی موبائل کی لوکیشن ٹریس کی جارہی ہے، متاثرہ شہری کی جانب سے درخواست موصول نہیں ہوئی، درخواست ملتے ہی فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ہے اور اسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں